آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں
ریسرچ کے مطابق آج کل ذہنی دباؤ کی ایک بڑی وجہ اپنے اردگرد کے کم عقلوں سے نمٹنا ہے ,
ایک دانا شخص سے کسی نے پوچھا کہ؛ “آپ اتنے خوش کیسے رہتے ہیں“؟
اس نے کہا: “میں بے وقوف لوگوں سے بحث نہیں کرتا۔”
پوچھا؛ “پھر کیا کہتے ہیں”؟
دانا شخص بولا ، میں انہیں جواب دیتا ہوں کہ ؛ “آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ,”پوچھنے والے نے کہا: ”پھر بھی اپنی بات یا اپنا موقف منوانے کے لئے ، اسے قائل کرنے کے لئے آپ کو اسے کوئی دلیل کوئی جواز تو دینا چاہیے۔”
اس پر اس دانا شخص نے پوچھنے والے کو تاریخی جواب دیا کہ ، “آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں _ 😁😁😁😁😁