حقیقی معلم کون ۔از پاؤلو کوئیلہو
حقیقی معلم کون ہوتا ہے؟…
معلم وہ نہیں جو تمہیں کچھ بھی سکھا دے۔ بلکہ معلم وہ ہوتا ہے جو تُمہاری رُوح میں پہلے سے موجود صرف تمہارے حصے کے علم کو دریافت کرنے کا طریقہ سکھا دے۔ تب تُم مزے سے اپنے راستے پر چلنا شروع ہو جاتے ہو۔
تمہارا ذاتی علم اُس وقت تک خوابیدہ ہوتا ہے جب تک اُسے جگایا نہ جائے۔ معلم کبھی بھی مچھلی کو اُڑنا نہیں سکھاتا بلکہ وہ سبق بھول چکی مچھلی کو نہایت دلکش انداز میں تیرنے کی جانب راغب کر دیتا ہے۔ شاید مچھلیوں کو اِس علم کی ضرورت نہ پڑے مگر انسان اپنی روح کو بھول جاتا ہے، اُسے ضرورت پڑتی ہے۔
لہذا مَیں نے تمہیں کچھ بھی نیا نہیں سکھایا۔ یہ سب تُم پہلے سے جانتے تھے مگر بُھولے ہوئے تھے۔
معلم | The Master
اقتباس ”تیر انداز کا راستہ“ از پاؤلو کوئیلہو