زاویہ نگاہ….
ہر شخص کا آپ کو دیکھنے کا نظریہ مختلف ہوتا ہے۔
اسکول کے ہم جماعت آپ کو الگ انداز سے دیکھتے ہیں۔
گھر والوں کے نزدیک آپ کی شخصیت الگ ہوتی ہے۔
آفس یا فیکٹری میں آپ کے colleagues کا آپ کو دیکھنے کا اپنا اپنا انداز ہوتا ہے۔
اپنے چاہنے والوں کے نزدیک آپ محبوب قرار پاتے ہیں اور وہیٖں
دشمنوں کے نزدیک قابل نفرت۔
یقین جانیں کہ ہر کسی کو خوش رکھنے کے چکر میں آپ اپنی ہی شخصیت سے کمپرومائز کربیٹھیں گے۔مطلب یہ کہ ہر کسی کو اپنی ذات سے آپ کبھی خوش نہیں رکھ سکتے۔
ہر کوئی آپ کا دوست نہیں ہوسکتا۔ اسی طرح ہر کوئی آپ کا دشمن نہیں ہوسکتا۔
کسی کے نزدیک آپ صحیح ہوتے ہیں اور کسی کے نزدیک غلط۔
غرضیکہ ہر کوئی آپ کو اپنی عینک سے دیکھتا ہے۔
اس لیے اپنی زندگی کو اپنے نظریے کے مطابق مثبت انداز میں بسر کریں اور لوگوں کے نظریے کی پرواہ نہ کریں کہ اس سے آپ کو کوئی دھچکا نہیں لگنے والا……