نفرت ظالم سے.از حضرت شاہ سعید احمد

نفرت ظالم سے.از حضرت شاہ سعید احمد

اسلام میں عقیدے کے بنیاد پر نفرت کی اجازت نہیں ، بلکہ نفرت ظالم سے ہونی چاہیے- اسلام مظلوم کی حمایت کرتاہے، مظلوم کا تعلق چاہے کسی بھی مذہب سے ہو-

مذہبی جماعتیں اگر سرمایہ دار اور اس کے نظام سے صلح کرلیتی ہیں تو ان کے اَخلاق خراب ہوجاتے ہیں اور وہ سرمایہ پرست ہوجاتی ہیں۔ان میں اَخلاق نہیں رہتا۔خدا خوفی نہیں رہتی۔ وہ بھی عیش پرست ہوجاتی ہیں کہ نظام ان کو اپنا حامی بنا کر سہولتیں دے دیتا ہے۔یوں ذاتی لالچ کی وجہ سے ظلم کے خلاف جنگ لڑنے اور انسانی حقوق کی حفاظت کرنے کا جذبہ ختم ہوجاتا ہے۔

جب تم مجھےسرمایہ داروں اور حکمرانوں کے دروازے پر دیکھو تو مجھے چھوڑ دینا لیکن نظریے کو ہرگز نہ چھوڑنا۔ علماء سو وہ ہوتے ہیں جن سے سارے سرمایہ دار خوش ہوتے ہیں اور ان کا روزگار اسی چندے سےوابستہ ہوتا ہے۔

یوم وفات 26 ستمبر 2012 امام شاہ سعید احمد رائے پوری