درخت لگاو۔ابھی لگاو۔سبھی لگاو

درخت بارشوں کے حصول کا سب سے بڑا قدرتی ذریعہ ہیں، درخت کیسے لگائیں؟

آپ استاد ہیں؟ بچوں کی اچھی کارکردگی پر ان سے درخت لگوائیں، دس سے پچاس روپے تک پودا مل جائے گا، بچے کو اس درخت سے جذباتی و روحانی لگاو بھی ہوگا اور ایک درخت لگانے والا شہری تیار ہو جائے گا،

سکول کے بچوں کے ساتھ پریڈ چھوڑ کر لطائف اور شاعری سننے کی بجائے ان کے ساتھ درخت لگانے کی ایکٹیوٹی رکھوائیں، ان کے ساتھ خود مٹی میں بیٹھ کر کام کریں، بچوں کا آپ کے ساتھ محبت و اعتماد کا رشتہ بھی بڑھے گا اور درخت بھی لگ جائیں گے۔

سکول پرائیویٹ ہے، جگہ نہیں ہے تو گملے رکھوائیں
آپ ڈاکٹر ہیں؟ مریض کو نسخے میں لازمی ایک درخت لگانے کا کہیں، اسے قائل کریں کہ اس درخت کے لگانے سے اس کی بیماری بھی کنٹرول ہو سکتی ہے، یہ اسے سمجھانا آپ کا کام ہے اور آپ یہ کر سکتے ہیں اور غلط بھی نہیں ہے
آپ انجنئیر ہیں؟ ڈرافٹس مین ہیں؟
جو بھی ماڈل بنائیں، جو نقشہ بنائیں، جس بھی فیلڈ میں کام کریں وہاں درختوں کے لئے جگہ مختص کریں، فیکٹری میں ہیں تو ماحولیاتی آلودگی کا دھیان رکھیں۔۔۔
آپ ہاوس وائف ہیں؟

اپنی بیٹی کی پیدائش پر نیم، ٹاہلی وغیرہ کے درخت لگائیں، پچیس سال بعد گھر کی لکڑی سے بنا فرنیچر اسے شادی پر گفٹ کر دیں۔۔۔۔۔
بیٹا پیدا ہو تو اتنے ہی عرصے بعد اس کے لئے گھر بناتے ہوئے اپنے ہی درختوں کی قیمتی لکڑی کے دروازے کھڑکیاں بنائیں۔۔۔

روز کی گھر میں جمع ہو جانے والی آم، آڑو، جامن وغیرہ کی گٹھلیاں تھیلہ میں اکٹھی کریں، صاحب کو بائیک نکالنے کا کہہ کر بیٹی یا بیٹے کو تھیلہ پکڑائیں، اور ان سے کہیں سات آٹھ کلو میٹر کے ایریا میں ان کو دس دس میٹر کے فاصلے پر روڈ سائیڈ پر پھینکتے آئیں۔۔۔

آپ سٹوڈنٹ ہیں۔۔۔۔
کہیں گھومنے پھرنے جائیں تو جہاں ہزاروں روپیہ خرچ کرنے کے لئے لے کر جاتے ہیں، وہیں پانچ سو تک کے پودے لے کر چلے جایا کریں، دریاوں کے کنارے انہیں لگا آئیں، سکول، کالج یونیورسٹی میں کوئی ایکٹیوٹی رکھنی ہے تو ایک ایکٹیوٹی درخت لگانے کی بھی رکھیں۔۔۔۔

درخت لگانے کی بہترین جگہ دریا، نہریں اور سڑکوں کے کنارے ہیں، ان جگہوں پر.نیم، کیکر، شیشم اور شہتوت کے درخت بغیر دیکھ بھال کئے بھی لگ جاتے ہیں، پھل دار درخت گھروں میں لگائیں یا سکول کالجز ہسپتال وغیرہ کو گفٹ کریں، اور خود لگا کر آئیں۔۔۔۔۔

اہم ترین نوٹ، آہستہ آہستہ شاپر کا استعمال کم کرتے جائیں، پرانے وقتوں کی طرح کپڑے کے تھیلوں کے استعمال پر آئیں، جو اب ہر ڈیزائن میں ملتے ہیں، بازار جاتے ہوئے تھیلا گھر سے لے کر جائیں، شاپر درخت اگنے میں بھی رکاوٹ ہے اور ماحول کو خراب کرتا ہے۔

صدقہ جاریہ کا حصہ بن جائیں شئیر کریں-

اپنا تبصرہ لکھیں